آم کو پھلوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے۔ موسم گرما کے آتے ہی آم کا انتظار شروع ہو جاتا ہے اور شہری زیادہ سے زیادہ آم خریدتے اور اس سے میٹھے ذائقے سے لطف اندوز ہوتے ہیں ، یہی نہیں بلکہ عام پھلوں کے مقابلے میں آم بچوں میں بھی سب سے زیادہ مقبول ہے لیکن آم خریدنے والوں کو معروف صحافی حامد میر نے خبردار
کر دیا ۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں حامد میر کا کہنا تھا کہ ہوشیار خبردار ؛ آم ضرور کھائیے لیکن خریدنے سے پہلے یہ دیکھ لیں کہ آپ بازار سے جو آم خرید رہے ہیں وہ کیلشیم کاربائیڈ سے تو نہیں پکائے گئے؟ انہوں نے کہا کہ اگر ان آموں کو اس زہریلے مواد سے پکایا گیا ہے تو پھر آپ کینسر خرید رہے ہیں جبکہ فوڈ اتھارٹی نے بھی اس کیمیکل کےاستعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔