این سی او سی کا سمارٹ لاک ڈاؤن حکمت عملی میں تبدیلی کا فیصلہ

 

اسلام آباد(ویب ڈیسک)نیشنل کمانڈ اینڈ ٓپریشن سینٹر (این سی او سی) نے سمارٹ لاک ڈاؤن حکمت عملی میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر بڑا فیصلہ کرلیا۔ این سی او سی نے سمارٹ لاک ڈاؤن حکمت عملی میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ملک بھر میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا

خاتمہ 100 فیصد ویکسینیشن سے مشروط کردیا،سمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں مکمل کورونا ویکسینیشن کی جائے گی، سمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقے کے ہر رہائشی کی کورونا ویکسینیشن ہو گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سمارٹ لاک ڈاؤن ایریاز میں موبائل ویکسینیشن ٹیمز تعینات ہونگی،سمارٹ لاک ڈاؤن ایریاز میں ٹیمز گھر گھر جا کر ویکسینیشن کریں گی،سمارٹ لاک ڈاؤن ایریاز میں ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت ملکر کام کریں گے۔

Leave a Comment