نکولس پورن کی شاندار پاور ہٹنگ بھی ویسٹ انڈیز کو شکست سےبچا نہ پائی، قومی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے دی رنز۔
پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 7 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔
قومی ٹیم کی جانب سے دیے گئے 158 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم 150 رنز بناسکی۔
اس سے قبل گیانا کے پرویڈینس میں کھیلے جارہے اس میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
ابتدا میں یہ فیصلہ ان کے لیے درست دکھائی نہیں دیا، پہلی وکٹ پر شرجیل اور رضوان کے درمیان 46 اور پھر اس کے بعد رضوان اور بابر کے درمیان 67 رنز کی پارٹنر شپ بنی۔
اس مقام پر ایسا دکھائی دے رہا تھا جیسا کہ قومی ٹیم ہوم ٹیم کو بڑا ٹوٹل دینے میں ناکام ہوجائے گی، تاہم ان فارم بلے بازوں کے آؤٹ ہونے کے بعد کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا۔