آپ صرف تب ہارتے ہیں جب آپ شکست تسلیم کرلیتے ہیں‘، وزیراعظم عمران خان کا نوجوانوں کو پیغام

 

وزیراعظم نے ٹوکیو اولمپکس میں 1500 میٹر کی دوڑ میں گرنے کے باوجود ریس جیتنے والی ڈچ خاتون ایتھلیٹ سیفان حسن کی ویڈیو شیئر کی

لاہور (آرک نیوز تازہ ترین اخبار ۔ 8 اگست 2021ء ) وزیراعظم عمران خان نے ٹوکیو اولمپکس میں 1500 میٹر کی دوڑ میں گرنے کے باوجود ریس میں کامیابی حاصل کرنے والی خاتون ایتھلیٹ کی ویڈیو شیئر کرکے قومی ایتھلیٹس کو زندگی کا سب سے بڑا سبق سیکھنے کا مشورہ دے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹوکیو اولمپکس 2020ء میں خواتین کی 1500 میٹر ریس کے کوالیفائنگ رائونڈ میں ہالینڈ کی سیفان حسن اپنے سے آگے گرنے والی ایتھلیٹ سے ٹکرا کر گر گئیں ، اس موقع پر ایسا محسوس ہورہا تھا کہ سیفان حسن کا ٹوکیو اولمپکس میں سفر اختتام پذیر ہوچکا ہے تاہم انہوں نے شاندار ریکوری کے دوران تمام حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ریس اپنے نام کرلی ۔

عمران خان نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’’میں چاہتا ہوں کہ پاکستان کے تمام نوجوان یہ ریس دیکھیں اور سب سے اہم سبق سیکھیں جو کھیلوں نے مجھے سکھایا کہ ’آپ صرف تبھی ہارتے ہیں جب آپ ہار مان لیتے ہیں‘‘۔

Leave a Comment