بریکنگ نیوز!! چھٹی کا اعلان کر دیا گیا ملازمین کی موجیں لگ گئیں

 

بریکنگ نیوز!! چھٹی کا اعلان کر دیا گیا ملازمین کی موجیں لگ گئیں

دُبئی(نیوز ڈیسک )یکم محرم الحرام کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا اسلام دُنیا کا دوسرا بڑا مذہب ہے۔ ماضی میں اسلامی ریاستوں میں

تاریخوں کا حساب ہجری کیلنڈر کے حساب سے رکھا جاتا ہے۔جس کا آغاز خلیفہ دوم حضرت عمر کے دور سے ہوا تھا۔ نئے اسلامی سال کی آمد آمد ہے۔ اسلامی سال کا آغاز محرم الحرام کے مقدس مہینے سے

ہوتا ہے۔امارات میں بھی نئے سال کا چاند دیکھنے کی تیاریاں ہو رہی ہیں ۔نئے سال کے آغاز پر امارات بھر میں عام تعطیل ہوتی ہے۔ اس حوالے سے ایک اہم خبر یہ ہے کہ امارات نے 12 اگست 2021ء کو نیا ہجری سال 1443 ء منانے کے لیے عام تعطیل کا

اعلان کر دیا ہے۔ اس طرح امارات میں مقیم افراد اکٹھی تین تعطیلات کا مزا اُٹھا سکیں گے۔ فیدڑل اتھارٹی فار گورنمنٹ ہیومن ریسورسز نے اعلان کیا ہے کہ12 اگست کو نئے اسلامی ہجری سال 443کے آغاز پر عام تعطیل ہو گی۔اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ مملکت میں کاروباری اور دفتری سرگرمیوں کا آغاز 15 اگست 2021ء (بروز اتوار) سے ہوگا۔ اس طرح امارات میں مقیم افراد اکٹھی تین تعطیلات کا مزہ اٹھائیں گے۔ اتھارٹی کی جانب سے نئے ہجری سال کی آمد پر امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان، وزیر اعظم و نائب صدر اور دُبئی کے فرمانروا شیخ محمد بن راشد المکتوم، ابوظبی کے ولی عہد اور مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید النہیان اور باقی

اماراتی ریاستوں کے حکمرانوں کو بھی نئے سال کی پیشگی مبارک باد دیتے ہوئے ان کی لمبی عمر، صحت اور خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔اس کے علاوہ امارات میں بسنے والے تمام افراد کو بھی نئے سال کی مبارک دی گئی ہے۔ دوسری جانب مشہور سعودی معاہر فلکیات محمد شوکت عودہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سمیت دیگر اسلامی ممالک میں محرم کا چاند 10 اگست کو نظر آنے کا امکان ہے۔ محمد شوکت عودہ جو عالمی فلکیاتی علوم کے مرکز کے سربراہ بھی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اس بار ذی الحجہ 30 روز کا ہونے کا امکان ہے، کیونکہ اسلامی ممالک میں 29 ذی الحجہ بروز اتوار کی شام چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔دوبینوں سے بھی اس تاریخ کو چاند نظر آنا ناممکن ہے کیونکہ سعودیہ میں غروب آفتا ب کے 14 منٹ کے بعد چاند ڈوب جائے گا، جس وقت اس کی عمر صرف 40 منٹ ہو گی۔ جسے دوربین سے دیکھ پانا بھی ممکن نہیں ہے۔ اس لحاظ سے یکم محرم الحرام کا چاند سوموار کی شام کو نظر آنے کا قوی امکان ہے ۔ ایسی صورت میں یکم محرم الحرام 10 اگست کو ہوگا۔

Leave a Comment