تاجر کو بلیک میل کرنے کے الزام میں معروف پاکستانی ماڈل کو گرفتار کر لیا گیا

                              

لاہور (تازہ ترین اخبار۔ 10 اگست 2021ء) معروف پاکستانی ماڈل افرا خان کو تاجر کو بلیک میل کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ماڈل افرا خان نے تاجر کے ساتھ ویڈیو بنانے کے بعد ایک کروڑ روپے بھتہ مانگا تھا،5 لاکھ روپے وصول بھی کیے تھے۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے تاجر کو بلیک کرنے کی وجہ سے مشہور ماڈل و اداکارہ افرا خان کو گرفتار کر لیا ہے۔

ذرائع ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے مطابق افرا خان نے ایک تاجر کے ساتھ ویڈیو بنائی تھی جس کے بعد اداکارہ نے تاجر کو بلیک میل کرتے ہوئے ایک کروڑ روپے بھتہ مانگا جبکہ تاجر نے اب تک 5 لاکھ روپے بھی ماڈل کے بینک میں ٹرانسفر کیے ہیں۔ایف آئی اے کے مطابق ماڈل کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم نے مقدمہ درج کر رکھا ہے اور اس حوالے سے ماڈل سے تفتیش بھی جاری ہے۔

تاحال ماڈل افرا خان کی جانب سے دئیے گئے موقف اور بیانات کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا تاہم سائبر کرائم ونگ نے معاملے پر تفتیش شروع کر دی ہے۔دوسری جانب وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی ای)سائبر کرائم کی میٹنگ میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں،بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ سال 2018 سے اب تک کسی ملزم کو سزا نہیں ہوئی۔

اجلاس میں بتایا گیا گیا کہ سال2021 میں 28 ملزمان گرفتار ہوئے جو رہا ہو گئے، سرکل کے پاس اسلحہ نہیں،چھاپے کیلئے گاڑیوں کی کمی ہے۔انچارج سکھرسائبرکرائم سرکل نے بتایا کہ سرکل کی کوئی سیکیورٹی نہیں ہے۔شرکا کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سائبرکرائم سرکل میں اے ڈی لیگل تعینات نہیں ہے ڈیجیٹل آلات اوراسٹیشنری بھی مکمل نہیں ہے۔یہ انکشافات ڈائریکٹر سندھ زون کے سکھرسائبرکرائم سرکل کے دورے میں کیے گئے تھے۔


Leave a Comment