سافٹ وئیر اپ ڈیٹ کرنے کا زمانہ چلا گیا، اب چپ لگائیں گے

سافٹ وئیر اپ ڈیٹ کرنے کا زمانہ چلا گیا، اب چپ لگائیں

 پاکستان تحریک انصاف کے رہنما او سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ سافٹ وئیر اپ ڈیٹ کا زمانہ چلا گیا اب تو چپ لگائیں گے اور کچھ بھی ہو جائے ٹیکنالوجی کے استعمال کا قانون منظوار کرائیں گے۔جب بھی کوئی قانون سازی ہوتی ہے یہ اپنے کیسز لے آتے ہیں۔الیکشن کی شفافیت کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے۔اپوزیشن اتفاق کرے قانون سازی ضرور ہو گی۔ایسے لوگوں کے کیسز معاف کر دیں۔سب ٹھیک ہو جائے گا۔


قبل ازیں سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، حکومت انتخابی عمل کو شفاف بنانے کے لئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین لانچ کرنے کے لئے پرعزم ہے، نواز شریف کو ملک واپس آ کر اپنے خلاف مقدمات کا سامنا کرنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی یتیم پی ڈی ایم کی چھتری تلے جمع ہوئے تھے، پی ڈی ایم کے پاس موجودہ حکومت کو ہٹانے کی صلاحیت نہیں تھی، ملک کے عوام نے ذاتی مفادات کے لئے پی ڈی ایم کی قیادت اور اس کی قابل مذمت سیاست کو مسترد کر دیا

Leave a Comment