وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے بیرون ملک جانے کے خواہشمند افراد کو خوشخبری سنا دی

 

https://www.arknewspk.com/

جن افراد نے وہ ویکسین لگوائی جوخلیجی ممالک میں قابل قبول نہیں ان کے لیے نادرا کا نیا سرٹیفکیٹ متعارف کروایا جائے گا۔ شیخ رشید

اسلام آباد ( تازہ ترین اخبار۔ 09 اگست 2021ء) : بیرون ملک جانے کے خواہشمند افراد کو وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے خوشخبری سنا دی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ جلد ایسا سرٹیفکیٹ بنائیں گے جس میں خلیجی ممالک میں منظورہ شدہ ویکیسنز کے بوسٹر شاٹ کا اندراج کیا جا سکے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ سائینو ویک کو اسلامی ممالک میں قبول نہیں کیا جارہا جس کے سبب لوگوں کو کافی مشکلات درپیش ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ جن افراد نے وہ ویکسین لگوائی جوخلیجی ممالک میں قابل قبول نہیں ان کے لیے نادرا کا نیا سرٹیفکیٹ متعارف کروایا جائے گا۔ نادرا کے جاری کردہ نئے سرٹیفکیٹ میں میں اضافی ویکسین کے اندراج کی گنجائش ہوگی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی منظور شدہ چار ویکسینز ہیں جن میں فائزر، آیسٹرا زینیکا، موڈرنا اور جانسن اینڈ جانسن شامل ہیں۔ سعودی عرب جانے والوں کے لیے لازم ہے کہ چین کی تیار کردہ سائنو فارم یا سائنو ویک ویکسین کے دونوں ٹیکے لگوانے کے باوجود سعودی عرب میں ایک بوسٹر ویکسین بھی لگوائیں۔ چینی ویکسین لگوانے والوں کو فائزر، ایسٹرا زینیکا، موڈرنا یا جانسن اینڈ جانسن کی کورونا ویکسین کا بوسٹر ڈوز لگوانا پڑے گا۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے متعلق بھی بات کی۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید ںے کہا کہ نواز شریف کا پاسپورٹ 16 فروری کو منسوخ ہو چکا ہے، نواز شریف کو ملک واپس آنا چاہئیے، باہر کی کیا زندگی ہے۔ نواز شریف واپس آئیں، ملک کی جیلیں بھی سیاستدان کے لیے ہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لیڈر وہی ہوتا ہے جو میں جیتا اور مرتا ہے، نواز شریف کے پاس سیاسی پناہ کا آپشن ہے لیکن وہ یہ آپشن نہیں لیں گے۔

Leave a Comment