چین کی سب سے بڑی سمارٹ فون ساز کمپنی ویوونے پاکستان میں اپنا پہلا مینوفکچرنگ پلانٹ لگانے کا اعلان

                         www.arknewspk.com

اسلام آباد ( اخبارتازہ ترین، 10اگست2021) حکومت کی نئی معاشی پالیسی کام کر گئی، چین کی سب سے بڑی سمارٹ فون ساز کمپنی کا بھاری سرمایہ کاری سے پاکستان میں اپنا پہلا مینوفکچرنگ پلانٹ لگانے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق چین کی سب سے بڑی سمارٹ فون ساز کمپنیوں میں سے ایک ویوونے پاکستان میں اپنا پہلا مینوفکچرنگ پلانٹ لگانے کا اعلان کیا ہے۔

اس مینوفکچرنگ پلانٹ کی تعمیر کے لیے چینی کمپنی کی جانب سے 10ملین ڈالر کی بھاری سرمایہ کاری کی جائے گی۔ چینی کمپنی کی سرمایہ کاری سے نہ صرف پاکستان میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، بلکہ پاکستان میں سمارٹ فونز کی قیمتوں میں بھی کمی متوقع ہے۔ ویوو کے پاکستان میں لگائے جانے والے اس پلانٹ میں نہ صرف سمارٹ فونز تیار کیے جائیں گے، بلکہ ویوو موبائل کی دیگر اسیسریز بھی تیار کی جائیں گی۔

چینی میڈیا کے مطابق یہ ویوو کمپنی کی جانب سے سمارٹ فونز کی تیاری کیلئے لگایا جانے والے پلانٹ کے لیے فیصل آباد کے انڈسٹریل اسٹیٹ کو منتخب کیا گیا ہے۔ویوو کمپنی کے ترجمان کے مطابق ہمسایہ ملک بھارت میں بھی ویوو کی جانب سے پہلے بھی 10ملین ڈالر کی لاگت سے پلانٹ لگایا جا چکا ہے۔دوسری جانب گزشتہ دنوں دنیا کی سب سے بڑی سمارٹ فون ساز کمپنی سیم سانگ نے پاکستان میں مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کا اعلان کیا تھا۔


اس حوالے سے اہم پیش رفت یہ ہوئی تھی کہ سیم سنگ نے اپنا یونٹ قائم کرنے کیلئے کمپنیوں کا انتخاب کر لیا، جنہیں شارٹ لسٹ کرنے کے بعد سمارٹ فون کی مینوفیکچرنگ کی ذمہ داری سونپی جائے گی- ذرائع کا کہنا تھا کہ 3 پارٹیوں میں سے ایک کے پاس کوریا کی فرنچائز ہے جس نے آٹو ڈیولپمنٹ پالیسی (اے ڈی پی) 21-2016 کے تحت پاکستان میں گاڑیوں کے اسمبلنگ کے پلانٹس قائم کر رکھے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اب تک کوئی معاہدہ نہیں ہوسکا کیوں کہ سام سنگ موبائل فون کی مینوفیکچرنگ کے لیے متعدد کمپنیوں کو شارٹ لسٹ کرنے کے بعد ان میں سے ایک کو لائسنس دینے کے منصوبے کو حتمی شکل دینے کے عمل میں ہے۔ اسمارٹ فون بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی نے آمدن کے تخمینے میں کہا کہ اسے اپریل سے جون کے دوران تقریباً 125 کھرب (11 ارب ڈالر) منافع حاصل کرنے کی توقع ہے جو ایک سال قبل کے 81 کھرب 50 ارب سے زیادہ ہے۔

موبائل فون سیکٹر میں ہونے والی پیش رفت پر نظر رکھنے والے ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ ‘کورین کمپنی رواں برس کی آخری سہ ماہی میں سیل فون کی مقامی مینوفیکچرنگ شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے’۔ مارکیٹ ذرائع نے کہا کہ سام سنگ پاکستان میں کام کرنے والی کورین کمپنیوں میں سے کسی ایک کے ساتھ معاہدہ کرنے کے آپشن کو ترجیح دے سکتی ہے جس کی وجہ کمفرٹ لیول (آسانی) ہے جو شاید غیر کورین کمپنیوں کے ساتھ اسے نہ مل سکے۔

وزارت صنعت و پیداوار کے ایک شعبے انجینیئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ (ای ڈی بی) نے سال 2020 میں موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ پالیسی منظور کی تھی جس کے بعد مارچ سے جون تک 21 کمپنیوں کو موبائل فون مینوفیکچرنگ کے لیے گرین سگنل مل چکا ہے۔ ای ڈی بی کی فہرست کے مطابق نوکیا، اوپو، انفنکس، ٹیکنو، آئی ٹیل، ویو، الفا، ریئل می، ویگوٹیل، ڈی کوڈ، کال می، ایکسیل، اسپائس، ٹی سی ایل الکاٹیل برانڈ کی یہ فیکٹریاں راولپنڈی، کراچی، لاہور، فیصل آباد اور اسلام آباد میں قائم ہیں

Leave a Comment