کوئٹہ کے زرغون روڈ پر یونیٹی چوک کے قریب زور دار دھماکا، 2پولیس اہلکار شہید متعدد افراد زخمی

 

      کوئٹہ (دھماکے اخبار تازہ ترین، 8اگست2021) کوئٹہ کے زرغون روڈ پر یونیٹی چوک کے قریب زور دار دھماکا، 2پولیس اہلکار شہید متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں زرغون روڈ پر یونیٹی چوک کے قریب زور دار دھماکا ہوا۔ دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی۔ پولیس کی جانب سے دھماکے کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو اپنے گھیرے میں لے لیا ہے۔

دھماکے کے نتیجے میں 2پولیس اہلکاروں کے شہید ہونے اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کے تعین تک کوئی حتمی بات نہیں کی جا سکتی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر مزید افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔ پولیس حکام نے ابتدائی طور پر بتایا کہ دھماکا جناح روڈ کے قریب سرینا چوک میں پیش آیا، تاہم بعد میں بتایا گیا کہ دھماکا کی جگہ زرغون روڈ کے قریب یونیٹی چوک تھی۔ دھماکا اس کے قدر زور دار تھا کہ اس کی آواز دور تک سنی گئی اور دھماکے کے نتیجے میں قریب موجود عمارتوں کی کھڑکیاں بھی ٹوٹ گئیں۔

Leave a Comment