افغانستان میں طالبان کی حالیہ پیش قدمی سے بھارت کی بھی چیخیں نکل گئی

افغانستان میں طالبان کی حالیہ پیش قدمی سے بھارت کی بھی چیخیں نکل گئی


اسلام آباد ( تازہ ترین اخبار۔ 16 اگست 2021ء)
:افغانستان میں طالبان کی حالیہ پیش قدمی سے بھارت کی بھی چیخیں نکل گئی ہیں۔ اسی حوالے سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارت کی بے چینی واضح رہے۔ویڈیو میں بھارت صحافی نشانت کا کہنا ہے کہ افغان میں پیدا ہونے والی صورتحال میں بھارت کا کوئی نام نہیں لے رہا۔ہم نے وہاں پر پیسہ لگایا،ڈیم بنایا، لوگوں کو پڑھایا انفراسٹرکچر بنایا،ہم نے افغانستان میں سب کچھ کیا جبکہ ہمارے ہاں افغانی بہت عزت رہ رہے ہیں،ہم ان کو مانتے بھی ہیں۔

کئی بار ہم کتابوں میں بھی پڑھتے ہیں کہ انہیں راج کپور کی فلمیں بہت پسند ہیں،لیکن آج ہمیں کوئی نہیں پوچھا رہا ہم صرف دیکھ رہے ہیں۔جس پر پروگرام میں موجود بھارتی فوج کے ریٹائرڈ افسر جنرل بخشی نے کہا کہ آپ کو کوئی پوچھے گا بھی کیوں،جس کی لاٹھی اس کی بھینس ہوتی ہے،کیا آپ لاٹھی چلانے کو تیار ہیں۔

کیا آپ افغانستان میں فوج بھیجنے کے لیے تیار ہیں۔


آپ سے تو جب پوچھا گیا تب ہی سب کو ٹھنڈے پسینے آ گئے۔
دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے افغانستان کو فراہم کیے گئے ملٹری اثاثے ایک ایک کر کے افغان فوج کے ہاتھ سے نکل رہے ہیں۔ افغان میڈیا کے مطابق افغان طالبان نے ہرات ائیرپورٹ پر قبضے کے بعد وہاں موجود بھارت کا جنگی طیارہ بھی قبضے میں لے لیا۔ اس سے قبل افغان طالبان نے قندوز کی ائیربیس پر موجود بھارتی ہیلی کاپٹر کو بھی قبضے میں لے لیا تھا۔

افغان طالبان کی جانب سے قبضے میں لیے گئے جنگی ہیلی کاپٹر اور جنگی طیارہ بھارت کی جانب سے افغان فوج کو بطور تحفہ دیے گئے تھے۔معروف صحافی ندیم منظور سلہری کی رپورٹ کے مطابق طالبان قیادت نے امریکی انتظامیہ کے عہدیداران کا آگاہ کیا کہ وہ افغانستان پر قبضہ کے بعد دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات چیت کرکے افغانستان میں قیام امن عمل اور اقتدار شراکت داری کے عمل کو یقینی بنانے کے لیے کام کریں گے۔

طالبان سمجھتے ہیں کہ عالمی برادری کے ساتھ کام کرنے کے لیے انہیں کیا حکمت عملی اختیار کرنی ہے۔جب تک افغانستان مشن مکمل نہیں پوتا اس وقت تک کسی بھی ایشو پر حتمی فیصلہ نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے امریکی عہدیداران کو پیغام دیا کہ وہ صدر غنی کو کہیں کہ اب بھی وقت ہے کہ وہ مستعفی ہو کر اقتدار ان کے حوالے کر دیں اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو پھر انہیں افغانستان کی سرزمین سے بھاگنا ہو گا۔

امریکا کو خدشہ ہے کہ طالبان کے افغانستان پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد وہ دیگر کالعدم تنظیموں کے ساتھ مل کر دنیا کو کسی بڑی جنگ میں نہ دھکیل دیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ بھارت اور افغان صدر غنی گروپ خوف کا شکار ہیں۔بھارت کو یہ بھی ڈر ہے کہ افغانستان میں طالبان کے قبضے کے بعد طالبان جنگجو مقبوضہ کشمیر کا رخ کر سکتے ہیں۔

Leave a Comment