مزاحمت اور مفاہمت کی کوئی بات نہیں ہے اور مسلم لیگ نون کی پالیسی واضح ہے‘ملکی حالات کے پیش نظرفوری انتخابات ہونے چاہیں. شاہدخاقان عباسی
انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر انتخابات میں جو ہوا اس پر کتاب لکھنا بنتا ہے اور اگر انتخابات میں ووٹ کا احترام نہیں ہو گا تو بات نہیں بنے کی الیکشن چوری میں ریاست ملوث ہوتی ہے تو پھر ملک نہیں چلے گا.
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگر ملک اور نظام کی فکر ہے تو سب کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ ووٹ کو عزت دیں گے شہباز شریف اور نواز شریف اپنے اپنے تجربات اور مزاج سے بات کرتے ہیں.
انہوں نے کہا کہ ہم نے حلف اٹھایا ہے اور اگر آئین شکنی ہوگی تو آواز اٹھائیں گے انتخابی مہم پارٹی کی ہوتی ہے ذاتی نہیں ہوتی کشمیر میں بہترین روڈ میپ موجود ہے وہاں شفاف حکومت تھی. رہنما مسلم لیگ نون نے کہا کہ کراچی کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کا پانچواں نمبر آیا جیسے ملک کے حالات ہیں فوری طور پر انتخابات ہونے چاہیئیں. قبل ازیں راہنما نون لیگ و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ نیشنل ڈائیلاگ ملک کی ضرورت ہے ان کا کہنا تھا کہ ڈائیلاگ سے پہلے اعتراف کرنا ہو گا کہ ملک آئین کے مطابق نہیں چل رہا.
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف الیکشن لڑنے کیلئے نااہل تھے، انہیں جیل ڈال دیا گیا، تین ہفتے میں کیا حکمتِ عملی بناتے؟ان کا کہنا تھا کہ آئین کے مطابق مفاہمت پر نواز شریف راضی ہوں گے، نواز شریف اور شہباز شریف کے موقف میں کوئی تضاد نہیں ہے. سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شہباز شریف سے جو چیزیں منسوب کی گئی تھیں وہ انہوں نے خود غلط ثابت کر دیں ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف سے ایک بات سنی ہے کہ ملک کا نظام آئین کے مطابق چلنا چاہیے،ذاتی انا پر حکومتیں نہیں چلتیں، قومی مفاہمت تمام اداروں کے مابین ہوتی ہے.