جن افراد نے وہ ویکسین لگوائی جوخلیجی ممالک میں قابل قبول نہیں ان کے لیے نادرا کا نیا سرٹیفکیٹ متعارف کروایا جائے گا۔ شیخ رشید
اُن کا کہنا تھا کہ سائینو ویک کو اسلامی ممالک میں قبول نہیں کیا جارہا جس کے سبب لوگوں کو کافی مشکلات درپیش ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ جن افراد نے وہ ویکسین لگوائی جوخلیجی ممالک میں قابل قبول نہیں ان کے لیے نادرا کا نیا سرٹیفکیٹ متعارف کروایا جائے گا۔ نادرا کے جاری کردہ نئے سرٹیفکیٹ میں میں اضافی ویکسین کے اندراج کی گنجائش ہوگی۔
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے متعلق بھی بات کی۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید ںے کہا کہ نواز شریف کا پاسپورٹ 16 فروری کو منسوخ ہو چکا ہے، نواز شریف کو ملک واپس آنا چاہئیے، باہر کی کیا زندگی ہے۔ نواز شریف واپس آئیں، ملک کی جیلیں بھی سیاستدان کے لیے ہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لیڈر وہی ہوتا ہے جو میں جیتا اور مرتا ہے، نواز شریف کے پاس سیاسی پناہ کا آپشن ہے لیکن وہ یہ آپشن نہیں لیں گے۔