ویسٹ انڈیز کے جزیرے جمیکا میں 7.2 شدت کا زلزلہ

ویسٹ انڈیز کے جزیرے جمیکا میں 7.2 شدت کا زلزلہ


جمیکا ( اخبارہ تازہ ترین، 14اگست 2021) ویسٹ انڈیز کے جزیرے جمیکا میں 7.2 شدت کا زلزلہ ، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی خیریت کے حوالے سے پی سی بی کا بیان آگیا۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے جزیرے جمیکا میں 7.2 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔امریکی زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.2 ریکارڈ کی گئی ہے اور آفٹرشاکس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔


فوری طور پر کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے، جمیکا میں حکام کی جانب سے شہریوں سے محتاط رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔خیال رہے کہ جمیکا میں اس وقت قومی کرکٹ ٹیم بھی موجود ہے جو و ہاں دو روزہ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کھیل رہی ہے۔ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق قومی ٹیم کے تمام کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف خیریت سے ہیں۔
پی سی بی ترجمان کا کہنا ہےکہ پاک ویسٹ انڈیزپہلے ٹیسٹ کے تیسرے روزکا کھیل مقررہ وقت پرشروع ہوگا۔
واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم میں بابراعظم (کپتان)، عابد علی، عمران بٹ، اظہر علی، فواد عالم، محمد رضوان، فہیم اشرف، حسن علی، یاسر شاہ، محمد عباس اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں ۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کریگ بریتھ ویٹ (کپتان)، کیرن پاول، نکومورا بونر، کائل میئرز، روسٹن چیز، جرمین بلیک وُڈ، جوشوا ڈی سلوا، جیسن ہولڈر، کیماروچ، جیڈن سیلز اور جومیل ویریکن پر مشتمل ہے ۔

Leave a Comment