انگلینڈ پاکستان ٹی ٹونٹی سیریز کراچی میں نہ کرانے کا فیصلہ

پاکستان انگلینڈ ٹی ٹونٹی سیریز کراچی میں نہ کرانے کا فیصلہ

                       

لاہور ( تازہ ترین اخبار ۔ 13 اگست 2021ء ) آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2021ء میں شامل انگلینڈ کی ٹیم اکتوبر میں 2 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی۔ دونوں میچز 13 اور 14 اکتوبر کو راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

این مورگن کی ٹیم ، ہیدر نائٹ کی ٹیم کے ساتھ 9 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی ، مینز ٹیم کا دستہ 15 اکتوبر کو دبئی کے لیے روانہ ہوگا جبکہ انگلینڈ کی خواتین 17 ، 19 اور 21 اکتوبر کو کھیلے جانے والے تین ون ڈے میچوں میں شرکت کریں گی ۔

این مورگن اور نائٹ دونوں ورلڈ کپ چیمپئن ہیں۔ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ٹیم رینکنگ میں انگلینڈ کی مینز ٹیم پہلے نمبر پر ہے جب کہ خواتین دوسرے نمبر پر ہیں – آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ فاتح آسٹریلیا سے صرف پانچ پوائنٹس پیچھے ہیں۔ میچز پہلے نیشنل سٹیڈیم ، کراچی میں 14 اور 15 اکتوبر کو ہونے والے تھے لیکن آپریشنل اور لاجسٹک وجوہات کی بنا پر دوبارہ شیڈول کیے گئے ہیں۔

Leave a Comment