عمران خان: اگر ملک تباہ ہوگیا تو لوگوں نے ریکارڈ گاڑیاں اورموٹرسائیکلیں کیسے خریدیں؟

                          

عمران خان: اگر ملک تباہ ہوگیا تو لوگوں نے ریکارڈ موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں کیسے خریدیں؟

بہاولپور(اخبارتازہ ترین۔11 اگست2021ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگر ملک تباہ ہوگیا تو لوگوں نے موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں کیسے خرید یں؟پہلی بارپاکستانی تاریخ میں موٹرسائیکل اور ٹویوٹا کی ریکارڈگاڑیاں فروخت ہوئیں، سب سے زیادہ موٹرسائیکل دیہاتوں میں خریدے گئے، گروتھ ریٹ 4فیصد ہونے سے ملک اوپر جانا شروع ہوگیا ہے۔بہاولپور میں کسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک جب 83لاکھ کسانوں کی مدد کرگیا تو سمجھو ملک اٹھ گیا، کسان محنت کش لوگ ہیں، ایک مہم چلی تھی کہ جاگیرداروں نے ملک تباہ کردیا، شہروں میں رہنے والے لوگ جاگیرداروں میں فرق نہیں کرسکتے،26ہزار وہ لوگ ہیں جن کی زمین 125ایکڑ سے زیادہ ہے، ٹیکس نہ دینے والے بہت کم ہیں، جو کسان گنا اگاتے ہیں، طاقتور شوگر ملز والے ہیں، ملک میں قانون کی بالادستی نہیں رہی، طاقت کی حکمرانی رہی ہے، قانون کی حکمرانی نہیں رہی، شوگرملز والے طاقتور ہیں، اس لیے وہ کسانوں کو محنت کا پھل نہیں دیتے تھے، طاقتور بڑا نفع کما رہا تھا، ہم نے قانون منظور کیا کہ کس دن شوگر ملز کرشنگ شروع کریں گے۔

کسانوں کو پہلی بار گندم، مکئی، گنے کی قیمت ملی، کسانوں کو کمائی کو دوگنا کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، کسان دوگنا کمائے گا تو پیداوار بڑھے گی، اس سے ملک ترقی کرے گا، اور مہنگائی ، کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں نیچے آجائیں گی۔ پاکستان جب بنا تھا، مغربی پاکستان آبادی کی 4کروڑ تھی، اب ساڑھے 22کروڑ ہوگئی ہے،جب آبادی بڑھے گی تو ہمیں پیداوار بھی بڑھانا پڑے گی۔

ہم اس وقت 40لاکھ ٹن گندم امپورٹ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسانوں کی پیسے اور ٹیکنالوجی دونوں طرح سے مدد کرنی ہے۔ پاکستان کو اللہ نے بارہ موسم اور زمین دی ہے، ہم سب کچھ اگا سکتے تھے ۔ جس ملک کے پاس 12موسم ہوں وہ ہر چیز اگا سکتا ہے، لیکن اس کیلئے زونل کرنا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ انسانی معاشرہ وہ ہوتا ہے جس میں انسانیت میں ہو، انسانیت کا تقاضا ہے جو لوگ پیچھے رہ گئے ان کو اوپر اٹھایا جائے۔

ملک ترقی تب کرتا ہے جب نیچے والے طبقے کو اوپر اٹھایا جائے۔آج سے 35سال پہلے چین اور بھارت ایک ہی جگہ کھڑے تھے لیکن چین نے 70کروڑ لوگوں کو غربت سے نکال دیا اس لیے دنیا سمجھتی ہے چین کو پاور بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔لیکن بھارت میں غربت میں انتہا ہے۔پاکستان کی تاریخ میں موٹرسائیکل اور ٹویوٹا کی گاڑیاں فروخت نہیں ہوئیں، لوگ کہتے ہیں ملک تباہ ہوگیا ہے اگر ملک تباہ ہوگیا ہے تو اتنے زیادہ موٹرسائیکل کیوں فروخت ہوئے، سب سے زیادہ موٹرسائیکل دیہاتوں میں خریدے گئے، اب ملک اوپر جانا شروع ہوگیا ہے۔گروتھ ریٹ 4فیصد ہوگئی ہے۔

Leave a Comment