پاکستان پیٹرول کاذخیرہ تشویشناک حد تک کم ہوگیاجس کی بنیادی وجہ وزارت توانائی اوربحری امور آپریشنل کی نااہلی ہے۔ پاکستان میں پٹرول کی اوسط کھپت کودیکھتے ہوئے پٹرول کامجموعی ذخیرہ 8روز کے لیے کیاجاتاہے ۔تاہم ذرائع کے مطابق 2اگست کی شام کوپٹرول کے ذخیرے میں کمی واقع ہوئی ۔پٹرولیم ڈویژن کے ایک اعلیٰ عہدیدارکے مطابق
کراچی سے ملک کے دوسرے شہروں تک تیل کی رسائی ممکن بنانے کے لیے کوشش کی جارہی ہے۔جس سے چارسے پا نچ روز کے لیے پٹرول کاذخیرہ ممکن بنایاجاسکے گا۔ان کامزیدکہناتھاکہ سندھ سے 50ہزارٹن سے زائدپٹرول ملک کے ان علاقوں میں منتقل کیاجائے گاجہاں دوسے تین روز کاذخیرہ رہ گیاہے ۔تاہم سندھ سے پٹرول کی منتقلی کہ وجہ پیرسے سندھ کاذخیرہ 30دن کی بجائے 22دن کارہ جائیگایادرہے کہ جون 2020میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی ملک میں معطل ہوگئی تھی۔