وزیراعظم عمران خان سمیت وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں میں دس فیصد اضافے کا نوٹی فکیشن جاری

Prime Minster Imran Khan


اسلام آباد ( تازہ ترین اخبار۔ 10 اگست 2021ء) وزیراعظم عمران خان نے اپنی تنخواہ میں دس فیصد ایڈہاک الاؤنس لینے سے انکار کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سمیت وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں میں دس فیصد اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔ لیکن وزیراعظم نے یہ دس فیصد ایڈہاک الاؤنس لینے سے انکار کر دیا، وزیراعظم عمران خان کے مؤقف کے بعد وزرا نے بھی دس فیصد ماہانہ الاؤنس لینے سے انکار کر دیا۔

وزیراعظم عمران خان کی کابینہ ڈویژن کو دس فیصد ایڈہاک الاؤنس کا نوٹی فکیشن واپس لینے کی ہدایت کر دی۔ ملکی معاشی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان اور وزرا نے تنخواہ میں اضافہ لینے سے انکار کیا۔ کابینہ ڈویژن نے وفاقی وزرا کو تنخواہ کے ساتھ بیس ہزار روپے ماہانہ ایڈہاک الاؤنس دینے کی سفارش کی۔ وزیرمملکت کو تنخواہ کے ساتھ اٹھارہ ہزار روپے ماہانہ ایڈہاک الاؤنس دینے کی سفارش کی۔ وفاقی وزیر دو اور وزیرمملکت ایک لاکھ اسی ہزار روپے ماہانہ تنخواہ وصول کر رہے ہیں۔

Leave a Comment