وزیراعظم عمران خان کی جانب سے میاواکی اربن فاریسٹ کے افتتاح پر سینئر لیگی رہنما احسن اقبال کا طنز

 

www.arknewspk.com

اسلام آباد ( تازہ ترین اخبار۔ 09 اگست 2021ء) : پاکستان تاریخ کی بدترین سفارتی تنہائی کا سامنا کر رہا تھا اور نیرو درختوں کی نرسریوں کا افتتاح کر رہا تھا، وزیراعظم عمران خان کی جانب سے میاواکی اربن فاریسٹ کے افتتاح پر سینئر لیگی رہنما احسن اقبال کا طنز- تفصیلات کےمطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان تاریخ کی بدترین سفارتی تنہائی کا سامنا کر رہا تھا اور نیرو درختوں کی نرسریوں کا افتتاح کر رہا تھا-


واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہر شہری اپنے علاقے میں کم ازکم ایک درخت ضرور لگائے، درخت لگانا آسان ہے اس کی پرورش کرنا مشکل کام ہے، 2013ء تک پاکستانی تاریخ میں صرف 64 ہزار درخت لگائے گئے،ہم نے پختونخواہ میں ایک ارب درخت اگائے ، اب 10ارب درخت لگائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے میاواکی اربن فاریسٹ کا افتتاح کردیا ہے، وزیراعظم کومیاواکی اربن فاریسٹ سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی، وزیراعظم کو بتایا گیا کہ پنجاب کے 53 مقامات پر میاواکی جنگل لگائے جائیں گے ۔ وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاواکی کا جنگل جو لگایا گیا ہے یہ وہ لاہور تھا جب ہم بڑے ہوئے تو لاہور کو باغات کا شہر کہا جاتا تھا، میاواکی آج دنیا کا سب سے بڑا جنگل لگایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اس کو ایک پروفیسر جو اس میاواکی کے بانی تھے اس کے نام کردیا ہے۔ آج ایک رپورٹ چھپی ہے جس میں دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں نے ریسرچ کی کہ گلوبل وارمنگ سے مسلسل سمندر اوپر چلا گیا ہے، موسم اتنا گرم ہوگیا ہے، اب وہ واپس نہیں آسکتا، دنیا میں ہم جتنے لوگ بستے ہیں، اگر کوشش کریں تو دنیا کو گلوبل وارمنگ سے بچا سکتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان وہ ملک ہے جس نے اپنی حیثیت سے آگے نکل کر گلوبل وارمنگ روکنے کیلئے کوشش کی، میاواکی کا جنگل سب سے زیادہ کاربن کو جذب کرتا ہے۔

ہم بہتر ملک چھوڑ کرگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں 2013 تک 64ہزار درخت لگائے گئے، پختونخواہ میں ایک ارب درخت اگائے ہیں، اب ہم 10ارب درخت لگائیں گے، سب لوگوں سے اپیل ہے کہ کم ازکم ایک درخت لگائیں اور پھر اس کی پرورش کریں۔

Leave a Comment