اسلام آباد میں مدرسے کے واش روم سے 12 سالہ بچے کی لاش برآمد

 اسلام آباد میں مدرسے کے واش روم سے 12 سالہ بچے کی لاش برآمد 

            

اسلام آباد (تازہ ترین اخبار ۔ 13 اگست 2021ء )
اسلام آباد میں مدرسے کے واش روم سے لڑکے کی لاش برآمد ہوئی ہے۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیاہیے۔پولیس نے مقدمہ مقتول بچے کے چچا محمد نعیم کی مدعیت میں درج کیا۔مقتول بچے کے چچا نے بتایا کہ ان کا تعلق آزاد کشمیر کے علاقے کہوٹہ سے ہے جبکہ حبیب گذشتہ 10ماہ سے مدرسہ میں زیر تعلیم تھا جبکہ اس کے والد روزگار کے سلسلے میں جاپان میں مقیم ہیں۔

بھیتیجا معمول کے مطابق جمعرات کو مدرسے پڑھنے گیا لیکن گھر واپس نہیں پہنچا۔پولیس کی جانب سے درج ایف آئی آر کے مطابق محمد نعیم کا کہنا تھا کہ 8 اگست کو صبح 8 بجے مدرسہ کے ایک معلم کاری نے آگاہ کیا کہ حبیب حسین کے سینے میں تکلیف ہے ، میں مدرسہ پہنچا اور حبیب کو معائنے کے لیے قریبی اسپتال لے گیا تاہم وہاں کوئی ڈاکٹر نہیں تھا کچھ ادویات خرید کر دیں اور مدرسے واپس لے گیا۔
مدرسے کے معلم کی جانب سے دوبارہ رابطہ کرکے بتایا گیا کہ بچے کی طبعیت ٹھیک نہیں ہے اور ان کو مدرسہ پہنچنے کا کہا۔راستے میں جب میں نے حبیب کی صحت سے متعلق دریافت کیا تو مدرسہ کے ایک معلم نے بتایا کہ حبیب حسین نے خودکشی کی ہے۔پولیس کو لے کر مدرسے گیا تو بھتیجے کی لاش فرش پر رکھی ہوئی تھی۔پولیس نے بچے کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا۔

مدرسہ کے معلم نے بتاییا کہ بچے نے واش روم میں کپڑے سے خودکشی کی ہے لیکن جب پولیس نے واش روم کا معائنہ کیا تو اس کی اونچائی 6 فٹ تھی۔پولیس بچے کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کر رہی ہے جس میں موت کی وجہ سامنے آئے گی۔مدرسے کی کیمرہ فوٹیج بھی حاصل کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچہ ہاسٹل کے کمرے سے سیاہ اسکارف لے کر واش روم گیا لیکن واپس نہیں آیا۔پولیس نے بچے کے قریبی دوست سے بھی تفیتش کا آغاز کر دیا ہے۔

Leave a Comment