کراچی (آرک نیوز اخبارتازہ ترین۔ 08 اگست2021ء) سندھ
دوسری طرف محکمہ صحت نے ایک بار پھرفیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں سکولز بند کرنے کی تجویز دے دی کیوں کہ فیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں ،محکمہ صحت کی جانب سے بڑھتے ہوئے کورونا کیسز پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے اور ایک بار پھر تعلیمی ادارے بند کرنے کی تجویز دے دی گئی ہے ، محکمہ صحت نے تجویز ایپکس کمیٹی کو بھجوا دی ہے جس میں محکمہ صحت نے پنجاب میں تعلیمی اداروں کی بندش پر نظرِ ثانی کی درخواست کی ، ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا کی چوتھی لہر بچوں کے لیے خطرہ ہے ، حکومت تعلیمی ادارے
کھولنے کے لیے فیصلے پر نظرثانی کرے۔
خیال رہے کہ صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر میں اب تک کا سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، پنجاب کی سیکریٹری ہیلتھ سارہ اسلم نے بتایا ہے کہ لاہور میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر میں اب تک کا سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9 فیصد ریکارڈ ہوئی جب کہ گزشتہ روز پنجاب بھر میں کورونا وائرس کی مجموعی مثبت شرح 5 اعشاریہ 3 فیصد ریکارڈ کی گئی، اسی طرح گزشتہ روز لاہور میں کورونا وائرس سے 7 افراد جاں بحق ہوئے اور پنجاب بھر میں 22 اموات رپورٹ ہوئیں اور صوبہ بھر میں اموات کی کُل تعداد 11 ہزار 192 ہو گئی۔
سیکریٹری ہیلتھ پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب بھر سے 1 ہزار 87 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد صوبے بھر میں کورونا کیسز کی کُل تعداد 3 لاکھ 63 ہزار 644 ہو گئی ہے ، کورونا وائرس کے کیسز کی راولپنڈی میں مثبت شرح 17 اعشاریہ 9 فیصد رہی ، فیصل آباد میں یہ شرح 2 اعشاریہ 4 فیصد ریکارڈ کی گئی ، ملتان میں 3 اعشاریہ 2 فیصد اور گجرات میں 2 اعشاریہ 3 فیصد رہی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں 471، راولپنڈی میں 236، ملتان میں 40، گجرات میں 38، بہاول پور میں 37، فیصل آباد میں34، سیالکوٹ میں 26، شیخو پورہ میں 21، گوجرانوالہ میں 20، سرگودھا میں 19 اور رحیم یار خان میں 18 کورونا کیسز رپورٹ ہوے۔